عالمی کپ کیلئے کالی آندھی کے کھلاڑی بھی سامنے آگئے،قیادت کون کریگا؟

بارباڈوس (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ، آندرے رسل، کرس گیل، ایشلے نرس، کیرلس براتھویٹ، ڈیرن براوو، ایون لوئس، شمرون ہیٹمیئر، فیبیئن ایلن اسکواڈ میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں شیلڈن کوٹرل، کیمر روچ، شینون گیبریل، نیکولس پورن، اوشین تھامس ٹیم میں جگہ بنانے والوں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا۔

error: Content is protected !!