عامر خان نے گوادر میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کردیا

کیلیفورنیا (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گوادر میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کردیا۔عامر خان نے باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیلیفورنیا میں چین پاک انوسٹمنٹ کارپوریشن کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ گوادر میں ایک زمین خریدنا چاہتے ہیں جہاں وہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے عامر خان باکسنگ اکیڈمی کھولیں گے تاکہ پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ ملے ۔ عامر خان نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ گوادر میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر غور کریں ۔
error: Content is protected !!