عامر خان کل کولمبین باکسر کے مدمقابل ہونگے


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے آٹھ ستمبر کی بڑی فائٹ کی بڑی تیاری شروع کر دی۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کولمبیا کینیڈا کے سموئل وارگس سے مقابلہ ہو گا۔عامر خان کی نظریں اس سال کے آخر میں ویلٹر ویٹ کٹیگری کے چوتھے ورلڈ ٹائٹل پر بھی جمی ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرا اگلا مقابلہ عالمی ٹائٹل کیلئے ہوگا۔ ہفتہ کو ورگاس سے مقابلہ عالمی ٹائٹل کے مقابلے سے قبل کا عبوری مقابلہ ہے۔ عامر خان 17 سال کی عمر میں برطانیہ میں اولمپک ٹائٹل حاصل کرنے والے کم عمر ترین باکسر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ باکسنگ کے پورے کیریئر کے دوران میں نے 3 مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتے ہیں، ایک اور مقابلے میں ایک اور ٹائٹل جیتنا میرے کیریئر کیلئے یادگار ہوگا۔

error: Content is protected !!