عامر کیبلز T-20 ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ: مزید دو میچوں کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ ) عامر کیبلز کے زیر اہتمام 8 ویں عامر کیبلز T-20 کرکٹ چیمپئن شپ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔پہلے میچ میں عامر کیبلز نے ٹوٹلی کرکٹ کو49رنز سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔عامر کیبلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں6 کھلاڑیوں کے نقصان پر170 رنز بنائے۔طاہر مغل73،جمشید علی45 اور عامر الیاس بٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ٹوٹلی کرکٹ کی جانب سے شہزاد بٹ نے دو جبکہ شان شاہد، عبدالحالق اور نعیم خالد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میںٹوٹلی کرکٹ کی ٹیم 17,1اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 121رنز بنا سکی۔عبدالخالق 35 ، کامران ڈار31، محمد شاہد 23 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔عامر کیبلز کی جانب سے اکبر علی نے4 اور ریحان ریاض نے2 وکٹیں حاصل کیںضمیر حیدر اور ندیم غوری امپائرز جبکہ ساجد عثمان ا سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پرمہمان خصوصی عامر الیاس بٹ نیاکبر علی کے عمدہ کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا انعام دیا۔دوسرے میچ میںلاہور گرینز نے کنگز پارک سینئیرز کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔کنگز پارک سینئیرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں6 کھلاڑیوں کے نقصان پر115 رنز بنائے۔اسماعیل الرحمان31ناٹ آوٹ،عمران بشیر20 اورارشد اشرف14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔لاہور گرینز کی جانب سے معظم شاہ نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میںلاہور گرینز نے مطلوبہ ہدف12.1 اوورزمیں3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔محمد رمضان55 ،محمد نوید32اورعبدالوحید16رنز بنا کر نمایاں رہے۔ارشد اشرف نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔رانا سہیل او ر خرم صدیق امپائرز جبکہ وارث بشیر اسکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سی عثمان علی نے معظم شاہ کے عمدہ کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

error: Content is protected !!