عباس نے مین آف دی میچ ایوارڈ بیٹی کے نام کردیا


ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ باولر محمد عباس نے مین آف دی میچ ایوارڈ بیٹی کے نام کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ پرفارمنس بیٹی کو سالگرہ کا تحفہ ہے ۔پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ میں محمد عباس نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔محمد عباس کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے کمزور پہلووں کا ویڈیوز سے معائنہ کیا ، اسی کا فائدہ ملا ، اپنی محنت کررہا ہوں، جب بھی ٹیم کو ون ڈے کرکٹ میں ضرورت ہوگی میں دستیاب ہوں۔فاسٹ بالر محمد عباس کا تعلق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے نواحی قصبے جھیٹکے سے ہے جہاں سے انہوں نے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا۔محمد عباس کے والد محمد الیاس کا کہنا ہیکہ عباس کو بچپن سے ہی کرکٹ سے لگاو تھا، اسکول سے چھٹی پر وہ فورا گراونڈ چلا جاتا تھا اور ہم نے اسے کرکٹ کھیلنیسے کبھی نہیں روکا تھا۔انہوں نے کہا کہ عباس کی شاندار کارکردگی پر وہ بہت خوش ہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح محنت کرکے ملک کا نام روشن کرے۔عباس ویلڈنگ ورکشاپ پر کام کرتا تھا کام سے فارغ ہو کر وہ سیدھا گراونڈ چلا جاتا تھا آج اس کی محنت رنگ لے آئی،اس موقع پر محمد عباس نے کہا کہ اس کامیابی پر اﷲ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ دن بہت خوشی کے ہیں۔انہوں نے کہا یہ کامیابی میرے لیے بہت بڑی عزت کی بات ہے، ٹیسٹ کا پہلا تجربہ ہے، کوشش تھی کہ یہ کام انگلینڈ میں کروں مگر نہیں کرسکا لیکن جلد سے جلد کرنے کی کوشش کی۔

error: Content is protected !!