عبدالرحمان بلوچ سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے نئے جنرل سیکرٹری نامزد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے عبدالرحمن بلوچ کو سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کا نیا جنرل سیکریٹری نامزد کردیا ہے ۔سندھ فٹبال ایسوسی ایشن سندھ سے الحاق شدجملہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ، محکماجاتی اور سندھ سے الحاق شدہ فٹبال ٹیموں/کلبوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ فٹبال کے تمام امور کے معاملات کی انجام دہی کہ لئے نو نامزد جنرل سیکریٹری عبدالرحمن بلوچ سے رابطہ کیا جائے۔ جن میںٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے اجازت نامہ، کھلاڑیوں کے ڈسٹرکٹ اور انٹرڈسٹرکٹ ٹرانسفر ، محکماجاتی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ٹرانسفر اور سندھ فٹبال ایسوسی ایشن سے متعلق دیگر معاملات شامل ہیں۔
عبدالرحمن بلوچ، جنرل سیکریٹری ،سندھ فٹبال ایسوسی ایشن نے سندھ کے جملہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سے الحاق شدہ جملہ کھلاڑیوں، ریفریز اور کلب آفیشلز پر سابق سیکریٹری کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کو فوری طورپر ختم کردیا ہے ۔الحاق شدہ جملہ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن، ریفریز اور کھلاڑیوں کو واضح ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ کسی دباؤ اور خوف و ہراس کا شکار ہر گز نہ ہوں ۔ ڈسٹرکٹ یا ریفریز ایسوسی ایشن ان احکامات کی خلاف ورزی کرتی ہیں تو اس سے لیٹر ہیڈ پر تحریری شکل میں وصول کیا جائے جس سے اس کی حیثیت کا اندازہ ہوگا۔لیٹر کی وصولی اور عدم وصولی دونوں صورتوں میں اسکی اطلاع/نشاندہی فوری طور پر سیکریٹری سندھ کو کی جائے تاکہ اسے قانونی گرفت میں لاکرکاروائی عمل میں لائی جاسکے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نیشنل انٹرسٹی فٹبال چمپئن شپ 2019کا انعقاد پاکستان کے مختلف شہروں میں جاری ہیں جہاں ملک کے تمام ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں بھرپور انداز میں شرکت کررہی ہیں۔ عیدالفطر کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن ڈسٹرکٹ کی سطح پر مقامی کلبوں کیلئے مختلف ایونٹس کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔انجینئر سید اشفاق حسین شاہ، صدر، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ترجیح کلب لیول پر پاکستان میں فٹبال کا فروغ ہے اور نیشنل انٹر سٹی فٹبال چمپئن شپ کا انعقاد کرکے انہوں نے اپنے وعدے کی تکمیل کا آغاز کردیا ہے ۔ انشاء اﷲ تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود وہ اپنے گراس روٹ لیول سے فٹبال کھیلی کی ترقی کے وعدوں کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہونگے۔

error: Content is protected !!