عبدالقادر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کب اور کس ملک کیخلاف کیا؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر عبدالقادر لاہور میں انتقال کرگئے۔عبدالقادر کے داماد عمراکمل کے بھائی ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے موت کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے ہیں میں دم توڑ گئے۔عبدالقادر اپنے دور کے بہترین لیگ اسپنر تھے،وہ چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں

۔عبدالقادر نے دسمبر 1977ء میں انگلینڈ کے خلاف لاہور میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور 67 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ٹیسٹ کیریئر کے دوران انہوں نے 32 اعشاریہ 80 کی اوسط سے مجموعی طور پر 236 وکٹیں حاصل کیں۔کسی بھی ٹیسٹ کی ایک اننگز میں اُن کی بہترین بولنگ 56 رنز کے عوض 9 وکٹیں تھی جبکہ 101 رنز دے کر 13 وکٹیں کسی بھی ٹیسٹ میچ میں اُن کی سب سے اچھی پرفارمنس تھی۔

error: Content is protected !!