عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کے ساتھ آسڑیلیا میں کیا ہوا؟

پرتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کا تیز رفتاری پر چالان کردیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان قادر مشرقی پرتھ میں سڑک پر موٹر سائیکل 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہے تھے جس پر ان کا چالان کیا گیا۔ مشرقی پرتھ میں موٹر سائیکل کی رفتار 50 کلومیٹر سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کی چیف ایگزیکٹو کرسٹینا میتھیوز کے مطابق قانون کی خلاف ورزی مایوس کن ہے، کرکٹرز نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہوتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی اور اسٹاف ڈرائیونگ کرتے ہوئے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔واضح رہے کہ ویسٹرن آسٹریلیا میں اوورسپیڈنگ کرنے والے کو عدالت 1200 آسٹریلوی ڈالر تک جرمانہ کر سکتی ہے۔عثمان قادر نے پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے 7 میچز میں 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

error: Content is protected !!