عبدالوحید میمیریل 5اسٹار فٹبال’ اعظم اسپورٹس کا کامیاب آغاز

کراچی( اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایسٹ کی مضبوط اور متوازن ٹیم اعظم اسپورٹس نے حریف شاہ فیصل ناظم آباد کےکھلاڑی بلال خان کی غلطی کی وجہ س سیلف گول کی بدولت 0 -1 سے کامیابی سمیٹ لی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن سیلف گول فاتح ٹیم کے اسٹراٸیکر عارف نے کھیل کے 12ویں منٹ ہوا۔جبکہ شاہ فیصل ناظم آباد کوٸ گول نہ کرسکی ۔ آج منگل کو ینگ پٹنی سیٹرل کا مقابلہ ینگ سولجر ویسٹ سے شام30 :4 بجے ہوگا۔ حُسینی فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام اور سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کی اجازت سے نورانی عیدگاہ گراٶنڈ نیو کراچی پر جاری آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹبال ایونٹ میں گزشتہ روز شاہ فصل ناظم آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل اوراعظم اسپورٹس ڈسٹرکٹ ایسٹ مابین دلچسپ اور سنسنسی خیز مقابلہ گراٶنڈ پرموجود شاٸقین کی بڑی تعداد کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا رہا اور شاہ فیصل ناظم آباد نے ٹیم میں شامل سابق انٹر نیشنل فٹبالر کپتان انور سعید، سابق انٹر نیشنل گول کیپر حمید عالم اور فاروڈ لاٸین نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوۓ فاتح ٹیم کو نسبتاً دباٶ میں رکھتے ہوۓ اپنی ٹیم کو مزید خسارے میں جانے سے باز رکھا۔ وقفہ کے دوران مہمان خصوصی فیصل پٹنی کا تعارف دونوں مہمان ٹیموں سے کرایا گیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر حسینی کلب محمد صابر کھتری، سیکریٹری حسینی کلب محمد حسن گھانچی، ناٸیب صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد عاکف خان، سیکریٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل و انٹر نیشنل فٹبالر محمد سلیم پٹنی، جواٸنٹ سیکریٹری فرینڈز کلب اسدالله خان، ممبر مجلسِ عاملہ اجمل خٹک، ٹورنامنٹ آرگناٸزینگ کیمٹی سیکریٹری محمد صادق کھتری محمد طاہر، محمد شکیل، ، عبدالکریم جوجی ، ذاکر بابو کھتری، شاہد تاٶ، ورکنگ ممبران عمر فاروق کھتری، محمد صدیق، ارسلان ،حمزہ، کاشف،کاشان، فقیر محمد، غنی ہانذہ، سہیل پٹنی بھی موجود تھے۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے فاروڈز نے باہمی اشتراک کس مظاہرہ کرتے ہوۓ متعدد حملے کیٸے لیکن دونوں جانب سے گول کیپرز نے تمام حملوں کو ناکام بنایا۔ اعظم اسپورٹس کھلاڑیوں نے برتری کو ڈبل کرنے اور شاہ فیصل ناظم آباد کے کھلاڑیوں نے خسارے سے نکلنے کی ہرممکن کوشش کی مگر بدقسمتی سے گیند جو نشانے ہر پھنکنے میں ناکامی کا سامنا رہا۔ کھیل کے 42 ویں منٹ میں شاہ فیصل ناظم آباد کے یونس خان کی فری کک پول سے ٹکرا کر واپس آگٸ۔ کھیل کے 58ویں منٹ میں اعظم اسورٹس کے عقیل خان کی زور دار کک پر گول کیپر حمید عال نے یقینی گول بچایا، کھیل کے آخری لحمات میں پنالٹی ایریا میں ہینڈ بال کے نتیجے میں ملنے والی پنالٹی کو اعظم ادہورٹس کے فرقان خان ضاٸیع کردیا۔اعظم اسپورٹس0-1 کی برتری کو برقرار رکھتے یوۓ بحثیت فاتح گراٶنڈ دے باہر آٸ۔ مزکورہ میچ میں نیشنل ریفری عبدالرٶف بلوچ کے معاٶنین میں نیشنل ریفریز اور عابد حسین شامل تھے جبکہ میچ کمیشنر کی ذمداری عبدالکریم نے نبھاٸ۔ اورمیچ کی خوبصورت کمینٹری صابر ڈسکو نے کی۔

error: Content is protected !!