عبدالوحید میمیریل 5اسٹار فٹبال’ عثمان آباد یونین کی شاندار کامیابی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) حُسینی فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام اور سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کی اجازت سے نورانی عیدگاہ گراٶنڈ نیو کراچی پر جاری آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹبال ٹورنامنٹ میں چوتھے روز ڈسٹرکٹ ساٶتھ کی معروف عثمان آباد یونین نے اسٹراٸیکر مختار کے شاندار کھیل کے باعث حریف ڈسٹرکٹ سینٹرل کی نامور ینگ حقاّنی کو یکطرفہ مقابلے میں0-2 گول سے شکست دے کر شاندار کامییابی حاصل کرکے اگلے مرحلے کے کوآلیفاٸ کرلیا۔ میچ میں فاتح ٹیم کے اسٹراٸیکر مختار کا بہترین کھیل شاٸقینِ فٹبال کی توجہ کا مرکز رہا- عثمان آباد یونین اور ینگ حقاّنی کے کھلاڑیوں کی جانب سے کٸی عمدہ تحرکیں بناٸ مگر فاروڈز کی جلد بازی اور فنیشبگ کے فقدان کے باعث پہلے ہاف میں دنوں ٹیمیں کوٸ بھی گول نہ بنا سکی اور وقفہ پر اسکور 0-0 کی رہا ۔۔ وقفہ کے دوران مہمان معروف اسپورٹس پیٹرن حاجی محمد شفیع کا تعارف دونوں مہمان ٹیموں سے کرایا گیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سکیرٹری ڈی ایف اے سینٹرل، انٹر نیشنل فٹبالر محمد سلیم پٹنی، صدر میزبان حسینی کلب محمد صابر کھتری، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد صادق کھتری، ممبران آرگناٸزینگ کمیٹی محمد شکیل، محمد طاہر، عبدالکریم، ذاکر بابو کھتری، محمد صدیق، عمر فاروق، ارسلان،حمزہ، کاشف،کاش، شاہد تاٶ، بھی موجود تھے

کھیل کے دوسرے دورانیہ میں عثمان آباد یونین نے اپنی حکمتِ عملی کو تبدیل کیا اور کٸ عمدہ موومنٹ بناٸیں۔ مختار نے کھیل کے 41 میں اپنے ساتھی کھلاڑی کے عمدہ پاس پر خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی جبکہ کھیل کے 51ویں منٹ میں ایک بار پھر محتار ہی نے انتاہی مشکل ذاویہ سے حیران کن طورپر بال کو جال کے حوالے کرکے برتری کو 0-2 سے مستحکم کرکے عثمان آباد یونیں کو فتح سے ہمکنار کرایا۔میچ کے اختتام پر صدر حسینی فٹنال کلب محمد صابر کھتری نے فاتح ٹیم کے مختتار عمدہ کھیل پر مین آف دی میچ ایوارڈ ٹرافی اور اپنی جانب سے 500 روپیٸے بھی انعام دیا۔میچ کی کمینٹری صابر ڈسکو نے کی۔ مزکورہ میں میں نیشنل نورعلم کے معاٶنین میں نیشنل ریفریز عبدالرٶف بلوچ اور بابر شامل تھے جبکہ میچ کمیشنر کی ذمداری عبدالکریم نے نبھاٸ۔ آج جمعرات 4 اکتوبر کو ینگ جیۓ لال سینٹرل کا مقابلہ لیاری برادرز ساٶتھ سے شام 4:30 بجے ہوگا۔۔

error: Content is protected !!