عثمان خواجہ فٹ ہونے کے قریب،بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں اآسڑیلوی سکواڈ کا حصہ ہونگے

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کو بھارت کیخلاف آئندہ ماہ شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل عثمان خواجہ کے فٹ ہونے کی خوشخبری مل گئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ عثمان خواجہ چھ دسمبر کو بھارت کیخلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ تک مکمل فٹ ہو کر ٹیم کا حصہ بن جائینگے، اکتیس سالہ عثمان خواجہ گھٹنے کی چوٹ کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہیں تاہم اب ڈاکٹر کے مطابق عثمان خواجہ آئندہ ہفتے سے نیٹ پریکٹس کا آغاز کرسکتے ہیں، عثمان خواجہ کو گھٹنے میں چوٹ گزشتہ ماہ یو اے ای میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران آئی تھی جس وجہ سے وہ جنوبی افریقہ کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز اور ٹی ٹونٹی میچ میں آسڑیلوی سکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے تھے،اپنی فٹنس کے حوالے سے عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ وہ گھٹنے میں تکلیف سے کافی حد تک نجات حاصل کرچکا ہوں اور ہلکی پھلکی دوڑ میں شروع کردی ہے امید ہے کہ بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز تک مکمل فٹ ہو کر ٹیم کا حصہ بن جائوں گا۔

error: Content is protected !!