عثمان شنواری نے اپنی بہترین کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام کردی

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ) جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پنک ڈے میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرکے جنوبی افریقہ کو صرف 164 تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے والے قومی فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے اپنی کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام کردی۔پیسر کا کہنا ہے پہلے اور دوسرے اسپیل کے دوران وانڈررز سٹیڈیم کی پچ میں ڈبل باؤنس ہونے کی وجہ سے لائن اور لینتھ پر کنٹرول میں دشواری محسوس ہوئی تاہم ان کے تیسرے سپیل میں گیند پرانی ہوچکی تھی جس کے باعث ریورس سوئنگ کی بدولت وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ڈیل سٹین اور کگیسو ربادا کے بعد ہیٹ ٹرک بال پر گیند بیوران ہینڈریکس کے بیٹ سے ٹکرانے کے باوجود کیچ کی اپیل کرنے پر انہوں نے کہا کہ ہیٹرک کے باعث چانس لیا تھا، بہرحال کوئی بات نہیں آئندہ کبھی ہیٹ ٹرک کر لوں گا۔عثمان شنواری نے کہا کہ پنک ڈے صرف جنوبی افریقہ ہی نہیں ہمارے لئے بھی ایک بڑا دن ہے، اپنی کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ عثمان شنواری نے چوتھے ون ڈے میں 7 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 شکار کیے۔واضح رہے کہ جوہانسبرگ میں یہ سالانہ پنک ڈے میچ تھا، گزشتہ 6سال سے کینسر کے مریضوں کے لیے فنڈز جمع کرنےکی خاطر میزبان کرکٹرز گلابی کٹ پہن کر میدان میں اترتے ہیں۔

error: Content is protected !!