عرب امارات میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا مقابلہ چیلنج،ناتھن لائن


سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلین کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد ماضی جیسی نہیں رہی۔ بیٹنگ کا شعبہ ہو یا بولنگ، کمزوریاں عیاں ہیں، ٹم پین کی قیادت بھی مثالی نہیں۔ کینگروز کرکٹ نئے دور میں داخل ہورہی ہے، اسے سب سے پہلے امارات میں پاکستان کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایشیا میں آسٹریلیا کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔ اب گرین کیپس کا سامنا کرنا کھلاڑیوں کیلئے آسان نہیں ہوگا۔ ٹیم کے تجربہ کار اسپنر ناتھن لائن بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا امارات میں مقابلہ کرنا بالکل مختلف چیلنج ہوگا، ساتھ ہی یہ نوجوان اور نئے پلیئرز کیلئے خود کو منوانے کا بہترین موقع بھی ہے۔ یاد رہے کہ انجریز کے سبب اسٹار فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز دورے سے باہر ہوچکے ہیں، ایسے میں بولنگ کی تمام تر ذمہ داری لائن اور فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے کاندھوں پر ہوگی۔ آف اسپنر کو اس کا ادراک ہے اور وہ اسے نبھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ جسٹن لینگر اور کپتان ٹم پین کی نگرانی میں نئے عہد کا آغاز کرنے جارہے ہیں یہ آسٹریلین کرکٹ کیلئے بہت پرجوش ہوگا۔

error: Content is protected !!