عماد وسیم کی دعوت ولیمہ،کون کون شریک ہوا؟

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ولیمے کی تقریب میں سیاستدانوں اور قومی کرکٹرز نے شرکت کرکے چار چاند لگادیے۔عماد وسیم گزشتہ دنوں ثانیہ اشفاق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کے نکاح کی تقریب شاہ فیصل مسجد میں سادگی سے انجام پائی جس کے بعد آج تقریب ولیمہ منعقد ہوئی۔

تقریب میں دلہا دلہن کے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ سیاسی شخصیات، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اور قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، سابق وزیر خزانہ اسد عمر، سینیٹر فیصل جاوید اور بابر اعوان نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل، اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد، لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی تقریب میں موجود تھے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور تقریب میں سب کی توجہ کا مرکز رہے۔

خیال رہے کہ عماد وسیم کی جانب سے تقریب ولیمہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان کو بھی دعوت دی گئی تھی۔

error: Content is protected !!