عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہوسکتے ہیں، سنیل گاواسکر کی 6 سال پہلے پیشگوئی

نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)25جولائی کو ملک بھر میں ہونے والے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گاواسکر نے 6 سال قبل ہی عمران خان کے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کردی تھی۔سنیل گاواسکر نے رمیز راجا کے ساتھ کمنٹری کرتے ہوئے ایک میچ کے دوران پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔واقعہ کچھ یوں ہے کہ 2012 میں ایشیاء کپ کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجہ نے سنیل گاواسکر کی بیٹنگ تکنیک کے بارے میں بتایا کہ جب وہ عمران خان کا سامنا کرتے تھے تو وکٹ سے باہر جانے والی ان کی زیادہ تر گیندیں چھوڑ دیتے تھے اور اپنے اوپر سے دباؤ کم کر دیتے تھے۔اس موقع پر رمیز راجہ نے ایک قصہ سناتے ہوئے عمران خان کی نقل کی تو کمنٹری باکس میں بیٹھے سنیل گاواسکر نے انہیں کہا کہ ٹی وی پر عمران خان کے لیے احتیاط سے بات کریں کیونکہ وہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم بھی ہوسکتے ہیں۔اور اب ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سنیل گواسکر کی یہ پیشگوئی واقعی سچ ہونے والی ہے۔

error: Content is protected !!