عمران طاہر کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر پاکستان چھوڑنے کیلئے تیار

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی جادوگر لیگ سپن باؤلر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر پاکستان کی ٹیم میں چانس نہ ملنے پر مایوس ہوگئے اور آسٹریلوی شہریت حاصل کرنے کیلئے درخواست دیدی۔ عثمان قادر نے پاکستان اے اور انڈر 19میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں مستقل نمائندگی کا موقع ملنے کے بعد اب آسٹریلیا چلے گئے ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر آسٹریلوی شرٹ پہن کر ایک تصویر اپ لوڈ کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ 2020میں آسٹریلیاکی نمائندگی کرنے کیلئے بے تاب ہیں اور اس کیلئے پوری جان لگا دینگے ۔

error: Content is protected !!