عمران نذیر کو ٹی 10 لیگ میں سلیکٹ کر لیا گیا


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)عمران نذیر کو ٹی 10 لیگ میں سلیکٹ کر لیا گیا ہے وہ ٹی 10 لیگ 2018 ایکشن میں دکھائی دیں گےعمران نذیر کو ٹی 10 لیگ کی فرنچائز کیرالہ کنگز نے آج ہونے والی ڈرافٹنگ کے ذریعے سلیکٹ کیا ہے عمران نذیر نے پاکستان کی طرف سے اپنا آخری ون ڈے میچ 2009 میں نیوزی لینڈ کے‌خلاف کھیلا تھا.اور آخری ٹی ٹؤنٹی میچ 2012 میں کھیلا تھا اسکے بعد ٹیم میں تو سلیکٹ نہ ہو سکے لیکن کرکٹ لیگز میں کھیلتے رہے جن میں انڈین کرکٹ لیگ اور بنگلہ دیش پرئمیر لیگ شامل ہیں لیکن بنگلہ دیش پرئیمیر لیگ کے دوران ہی عمران نذیر کے سر پر بال لگی تھی جس کے بعد وہ انجری کا شکار ہو کر سخت بیمار ہو گئے تھےانکی بیماری اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ انکے پاس علاج کروانے تک کے پیسے بھی نہیں تھے لیکن پھر شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن نے انکی مدد کی اور وہ علاج کرانے کے بعد مُکمل فِٹ ہو کر کرکٹ کے لئے دستیاب ہو گئے

error: Content is protected !!