عمر گل نے ٹی ٹوئنٹی میں کونسا سنگ میل حاصل کرلیا،،،تفصیلات رپورٹ میں

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل نے ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی۔پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری میں انہوں نے ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کو آؤٹ کیا تو یہ ان کی اس میچ میں پانچویں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 200 ویں وکٹ تھی، عمر گل نے یہ کارنامہ 147 میچز میں انجام دیا۔اب 147 ٹی ٹوئنٹی میچز میں عمر گل کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 201 ہوگئی ہے۔عمر گل نے اس میچ میں اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوور میں 24 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم ان کی ٹیم یہ میچ دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہار گئی۔عمر گل کو ان کی بہترین پرفارمنس کے لیے میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل عمر گل نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اسلام آباد کی جانب سے لاہور وائٹس کے خلاف نومبر 2017 میں کھیلا تھا جس میں انہوں نے 4 اوورز میں 39 رنز دیئے تھے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 200 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ شاہد آفریدی، سعید اجمل، سہیل تنویر اور اظہر محمود بھی انجام دے چکے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں عمر گل کی یہ پرفارمنس روی بوپارہ کے بعد بہترین بولنگ پرفارمنس ہے، کراچی کنگرز کے روی بوپارا نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

error: Content is protected !!