عہدہ جاتے ہی اظہر محمود بورڈ پر برس پڑے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مکی آرتھر سمیت کوچنگ اسٹاف کو فارغ کرنے کو غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے

اگر مصباح الحق کو نیا کوچ بنایا گیا تو مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ‘اس وقت کوچ کا فیصلہ میرے خیال میں ٹھیک نہیں ہے نیا کوچ آئے گا اور وہ اپنا کام کرے گا، سال کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے، وقت بہت کم ہے،

میرا نہیں خیال کہ ایسے وقت میں اس طرح کا فیصلہ کرنا چاہیے تھا’۔نئے کوچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘مصباح الحق نے لیول ٹو کورس کیا ہے، اگر کوچ بنتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہوگا کہ جس کمیٹی میں وہ شامل تھے

انہوں نے ہمیں گھر بھیج دیا اور اب آکر وہ ہیڈ کوچ بن جاتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر پیچھے چلے جائیں تو پی سی بی نے سارے کھلاڑیوں کو بلا کر لیول ٹو کورس کروایا تو اس سے یہ نہیں ہوگا کہ ان ساری چیزوں پر تین، چار مہینے سے منصوبہ بندی ہورہی تھی’۔ٹیم کی قیادت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کے پاس اختیارات تھے وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیں جبکہ ون ڈے میں ان کی

کارکردگی بھی بہتر ہے۔ایک سوال پر اظہر محمود کا کہنا تھا کہ سابق کھلاڑیوں کی جانب سے میڈیا پر تنقید کی جاتی ہے میں اس کے خلاف نہیں لیکن جب آپ ذاتیات پر بات کرتے ہیں تو وہ درست نہیں لیکن چند سابق کھلاڑیوں کے پاس کوئی حل نہیں صرف تنقید کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا

کہ پی سی بی کی کمیٹی بنی تو وسیم خان سے کہا تھا کہ ہم سے براہ راست سوالات ہونے چاہیے تھے اور ہم سے پوچھا جائے کہ کیا کام کیا لیکن مجھے نہیں بلایا گیا جس پر افسوس ہے اور بتایا گیا کہ ہم نئے چہروں کو لے کر آرہے ہیں۔

error: Content is protected !!