عیسیٰ لیب ویٹرنز ہاکی لیگ کے سپر سکس مرحلے میں حیدرآباد ویٹرنز اور ڈولفن ویٹرنز کامیاب

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی عیسی لیب ویٹرنز ہاکی لیگ کے سپر سکس مرحلے میں ہفتے کو پہلا میچ پاکستان ویٹرنز یلو اور شیروانی موٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں پہلے 2 کوارٹرز تک شیروانی موٹرز کا پلڑا 2 گول سے بھاری رہا لیکن پاکستان ویٹرنز یلو کے کھلاڑیوں نے آخری 2 کوارٹرز میں 2 گول داغ کے حساب برابر کر دیا۔ شیروانی موٹرز کے ظفر اور نصیر نے جبکے پاکستان ویٹرنز یلو کے قمر ابراھیم اور محمّد علی نے ایک ایک گول سکور دوسرے میچ میں ڈولفن ویٹرنز نے خرّم خان کے 2 اور مزممل کے 1 گول کی بدولت مدِّمُقابل ٹائیگر ویٹرنز کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ ٹائیگر ویٹرنز کے عاطف علی نے 2 گول اسکور کیے۔ تیسرے میچ میں حیدرآباد ویٹرنز نے پاکستان ویٹرنز ریڈ کو 2 گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے محمّد طاہر نے تیرہویں اور سترہویں منٹ میں 2 گول کیے۔

error: Content is protected !!