غیر ملکی پہلوان کی رنگ آف پاکستان انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے 28اگست کو شروع ہونگے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) رنگ آف پاکستان کے زیراہتمام تین روزہ رنگ آف پاکستان انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لئے غیر ملکی پہلوانوں کی آمد 26 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

جبکہ ایونٹ کے مقابلے 28اگست کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ بادشاہ پہلوان ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ گذشتہ روز رنگ آف پاکستان کے چیئرمین پیر سید عاصم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ان مقابلوں میں دس غیر ملکی کے علاوہ پاکستانی ریسلرز بھی حصہ لے رہے ہیں

جن برطانیہ، امریکہ، فرانس، پاکستان، بیلجیئم، سوٹزرلینڈ اور ہنگری کے پہلوان شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس لیاقت جمنازیم کی نہ دستیابی کی بنا پر ہمیں ایونٹ الیونتھ ہاور میں ملتوی کرنا پڑا اور پھر ہم نے اس کا لاہور میں کامیاب انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک پرامن ملک ہیں اور وزیراعظم عمران خان بھی ایک کھلاڑی رہے ان کی بھی خواہش ہے ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی چاہتے ہیں ان کی قیادت میں پاکستان 1992ء میں کرکٹ کا عالمی چمپئن بننا۔ ا

نہوں نے کہا کہ ان مقابلوں سے ملک میں پہلوانی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کرکے ان کو ایونٹ کے بارے میں آگاہ کروں گا اور اس کے علاوہ ان سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں رنگ آف پاکستان کو جگہ کی الاٹ کرنے درخواست کریں گے اور رنگ آف پاکستان اپنی مدد آپ کے تحت کھیلنے کے لئیرنگ بناکر وہاں پر گراس روٹ پر پہلوانوں کو تربیت دیں گے اور جس سے ملک میں پہلوانی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ پیر عاصم شاہ نے کہا کہ ہم گذشتہ تین برسوں میں 25 مختلف ممالک کے 45 نامور پہلوان پاکستان لائے ہیں۔

error: Content is protected !!