فارن کوچ کیون ریوزسوکا ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کو تیار کریں گے

کراچی (ریاض احمد) دوسرا سوکا ورلڈ کپ میں دنیائے فٹبال کی عظیم ٹیموں کیخلاف نبردآزما ہونے کیلئے پاکستان کی ایک مضبوط ٹیم کی تشکیل کیلئے لیثررلیگز نے یوکے سے تعلق رکھنے والے ایک تجربہ کار اور یوئیفا لائسنس کوچ کیون ریوز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔کیون ریوز کو فٹبال ٹیموں کی کوچنگ کا وسیع تجربہ ہے ۔ وہ ماضی میں یوکے کے نامور فٹبال کلبوں مانچسٹر یونائیٹڈ اور اسٹاک سٹی کیلئے بھی کام کرچکے ہیں۔ پاکستان سوکا ٹیم کو مضبوط بنانے کیلئے اسلام آباد، لاہور،کوئٹہ اور کراچی میں اوپن ٹرائیلز کے زریعہ مزید کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

جولیثررلیگز نیشنل چمپئن ٹیم کا حصہ ہونگے۔حال ہی میں کراچی میں نیشنل چمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میںجملہ پاکستان سے 800کلبوں نے اس میراتھن ایونٹ میں حصہ لیا ۔ پاکستان کے ہر صوبے سے ایک ایک ٹیم نے نیشنل چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کیا ۔کیون ریوز 19تا29اگست پاکستان کا دورہ کریں گے جو21اگست کو اسلام آباد، 23اگست کو لاہور، 25اگست کو کوئٹہ جبکہ 28اگست کو کراچی میں اوپن ٹرائیلز کے ذریعے کھلاڑیوں کا سلیکشن کریں گے۔منتخب کھلاڑی 12تا20اکتوبر 2019لیثررلیگز کے ہمراہ سوکا ورلڈ کپ میںیونا ن کے شہر کریٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ٹرائیلز میںکسی بھی سطح پر کھیلنے والے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہونگے۔

error: Content is protected !!