فخرِ پاکستان فخر زمان  کا فاتح قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کے کپتان نہار عالم کے لیۓ بیٹ اور بیٹنگ گلوز کا تحفہ


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے نوجوان ریکارڈ ساز اسٹار بلے باز فخرِ پاکستان فخر زمان  نے  انگینڈ میں کھیلی گٸ ٹراٸ نیشن سیریز کی فاتح پاکستانی ڈس ایبلذ ٹیم کے کپتان نہار عالم  کو بیٹ اور بیٹینگ گلوز کا تحفہ دیا ہے،  ابھی حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی میں منعقدہ PCB ایوارڈ کی تقریب میں قومی کپتان نہار عالم کی شاندار کارکردکی کو سہراتے ہوۓ انھیں بیسٹ فیزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹر آف دی ایٸر کے ایوارڈ کے ہمراہ 5 لاکھ روپیے کا انعامی چیک بھی دیا تھا۔

واضع رہے کہ پاکستان کے دونوں اسٹارز فخر زمان اور نہار عالم کا تعلق KPK سے ہے، نہار عالم نے بیٹ اور گلوز کا تحفہ ملنے پر انتہاٸ خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس خوب صورت اور یادگار تحفے پر فخر زمان کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھنے کا عزم کیاہے۔

نہار عالم اور پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن(PDCA)  دوبٸ میں ہونے ایشیا کپ میں فخر زمان سمیت قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی اور نوجوان قاٸد سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ نہار عالم کی قیادت میں قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم 2016 میں دوبٸ میں ICC اکیڈمی Pd کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

error: Content is protected !!