فخر زمان کو کیا ہو گیا،فٹ ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان لاہور میں جاری پری سیزن ٹریننگ کیمپ سے باہر ہوگئے۔قومی کرکٹرز کا پری سیزن کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔ پہلے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ڈینگی بخار کی وجہ سے پری سیزن کیمپ سے باہر ہوئے اور انہی دنوں فخر زمان دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے اور نیٹ پریکٹس سے محروم رہے۔

اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو فخر زمان کے ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فخر زمان پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے فخر زمان کیلئے بحالی کا پروگرام تیار کیا ہے۔ دائیں گھٹنے کی انجری سے نجات کیلئے فخر زمان کو ایک ہفتے کا آرام تجویز کیا گیا ہے۔دس روز بعد فخر زمان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ پری سیزن کیمپ میں شامل دیگر کھلاڑی کرکٹ ٹریننگ میں مصروف ہیں۔دوسری جانب کپتان سرفراز احمد نے بھی اپنی فرنچائز مصروفیات کے بعد ایک بار پھر ٹریننگ کیمپ جوائن کرلیا ہے۔

error: Content is protected !!