فخر زمان کی کامیابی کی وجہ مثبت کرکٹ کھیلنا ہے، عامر سہیل


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامرسہیل کاکہنا ہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فخر زمان کا اہم کردار ہوگا، اپنے ایک انٹرویو میں عامر سہیل کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ان کی مثبت سوچ ہے، فخر زمان یہ نہیں دیکھتے کہ صورتحال کیا ہے اور جب بھی بیٹنگ کیلئے آتے ہیں مثبت انداز سے کھیلتے ہیں اور یہی ان کی کامیابی ہے، عامر سہیل کا کہنا تھا کہ فخرزمان ذہنبی انتشار کا شکار بیٹسمین نہیں ہے بلکہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ مثبت کرکٹ کھیلتا ہے، ایک سوال کے جواب میں عامر سہیل کا کہنا تھاکہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوسری ٹیموں کیلئے اس لحاظ سے برتری حاصل ہے کہ پاکستان نے عرب امارات میں باقی تمام ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ کرکٹ کھیلی ہے اور اسے ان وکٹوں اورکنڈیشنز کے بارے میں زیادہ واقفیت ہے،یہی بات ان کے فائدے میں بھی جائیگی، تاہم عامرسہیل کاکہنا تھاکہ کامیابی کیلئے پہلی شرط ہوتی ہے مخالف کو کبھی بھی آسان نہ سمجھا جائے اور میدان کے اندر بھرپور مقابلہ کیا جائے۔

error: Content is protected !!