فرانس سلطنت فٹبال کا نیاحکمران،،کروشیاکا شاندار سفر تمام

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ) فٹ بال ورلڈکپ 2018 کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2-4 سے شکست دے کر عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔روس کے شہر ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مجموعی طور پر فرانس کا پلڑا بھاری رہا۔پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی کروشین ٹیم دباؤ میں نظر آئی جبکہ اس سے دفاع میں متعدد غلطیاں ہوئیں جس کا اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔فرانس نے میچ میں سبقت 18ویں منٹ میں اس وقت حاصل کی جب کورشین دفاعی کھلاڑی ماریو منزوچک نے غلطی سے گیند اپنے ہی جال میں پہنچادی۔28ویں منٹ میں کروشین مڈ فیلڈر ایوان پیریسچ نے شاندار گول اسکور کرکے فرانس کی سبقت ختم کردی۔

38ویں منٹ میں ایک مرتبہ پھر کروشین دفاع نے غلطی کی اور اپنے ڈی میں ہینڈ بال کردیا جس کے بعد ریفری نے فرانس کو پنالٹی کک دے دی جسے ان کے اسٹار کھلاڑی انٹوئن گریزمین نے باآسانی گول میں تبدیل کردیا۔دوسرے ہاف میں بھی مجموعی طور پر فرانس کا ہی میچ پر غلبہ رہا۔59ویں منٹ میں پال پوگبا کے شاندار گول نے فرانس اسکور 1-3 کردیا۔فرانس کی جانب سے چوتھا گول 65ویں منٹ میں کائلن باپے نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔فرانسیسی گول کیپر کی غلطی کی وجہ سے کروشیا 69ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب رہا تاہم میچ کا اختتام فرانس کے حق میں 2-4 پر ہوا۔کروشیا کے لیوکا موڈرچ کو گولڈن بال جبکہ فرانس کے ایم باپے کو ینگ ہلیئر ایوارڈ دیا گیا۔خیال رہے کہ فرانس نے دوسرا مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل فرانس 1998 میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔

error: Content is protected !!