فرنچ اوپن ،سائمنا ہیلپ پہلا گرینڈ سلام جیتنے میں کامیاب

پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹینس سٹار سائمنا ہیلپ بالآخر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹینس اعزاز جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہیں، فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سائمنا ہیلپ نے امریکی کھلاڑی سلونی سٹیفنز کو ایک سخت مقابلے کے بعد تین چھ، چھ چار اور چا ایک سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی، چھبیس سالہ رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی سمائنا ہیلپ کم کلائسٹر،ایملی مورسیمو اور کیرولین وزنائیکی کے بعد چوتھی کھلاڑی ہیں جو عالمی نمبر ون کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد کسی گرینڈ سلام اعزاز کو جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں،یہ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چالیس سال کے طویل وقفے کے بعد رومانیہ کی کوئی خاتون کھلاڑی گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، اس سے قبل فرنچ اوپن میں رومانیہ کی کھلاڑی ورجینیا روزسکی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

error: Content is protected !!