فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ زونIII‘ پہلاراؤنڈ مکمل ہوگیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)  کے سی سی اے زونIIIکے زیر اہتمام فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ کا اختتام ہوگیا۔ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے میچوں میں رائل سی سی نے رہبر اسپورٹس، نیو گلستان نے صادق جیم خانہ، بقائی ڈولفن نے ماڈرن سی سی، محمد حسین سی سی نے ٹپال سی سی، نایاب اسپورٹس نے کھتری اسپورٹس، دہلی بوائز نے کیولیئرسی سی، شمیل سی سی نے برائٹ جیم خانہ، پاک انڈپینڈنٹ نے قریشی ڈولفن، محمد حسین کولٹس نے رینجرز جیم خانہ،معین خان اکیڈمی نے کینٹ اسپورٹس اورلائنز ایریا جیم خانہ نے شاہین جیم خانہ کو شکست دے کر اگلے مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

error: Content is protected !!