فضل محمود کرکٹ‘ ناظم آباد جیم خانہ اور رینجرز سی سی فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فضل محمود نیشنل کلب چمپئن شپ ‘ زونVIIکے فائنل راؤنڈ کے میچز مکمل ہوگئے۔آخری گروپ میچ میں ناظم آباد جیم خانہ نے ملک اسپورٹس کو 9وکٹوں کی واضح شکست سے دوچار کیا ۔ علی ہاشمی اور شاہد نثار کی پہلی وکٹ پر سنچری شراکت‘ حمزہ گھانچی نے 4کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ناظم وہاب کی ففٹی رائیگاں‘ رینجرز سی سی نے ناظم آباد ینگسٹر کو 8وکٹوں کی ہزیمت سے دوچار کیا۔ احمد حسین اور بابر ملک نے پہلی وکٹ پر 139رنز جوڑے۔ غازی غوری کی سنچری کارگر ثابت نہ ہوسکی۔فائنل راؤنڈ کے اختتام پر ناظم آباد جیم خانہ اور رینجرز سی سی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ملک اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 35اوورز میں 9وکٹوںپر 177رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ ناظم وہاب نے 55رنز میں 7چوکے اور 2چھکے، حیدر سعید نے 35رنز میں 4چوکے اور ایک چھکااورشاہد مظفر نے ایک چوکا لگا کر 15رنز بنائے۔ حمزہ گھانچی نے 24رنز کے عوض 4او رفواد خان نے 26رنز پر 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ناظم آباد جیم خانہ نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف کو باآسانی علی ہاشمی کی وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ علی ہاشمی کے 82رنز میں 13چوکے اور 2چھکے اورشاہد نثار کے ناقابل شکست 56رنز میں 9چوکے شامل تھے۔ دونوںکھلاڑیوںنے پہلی وکٹ پر 128رنز جوڑے۔ حمزہ گھانچی نے 33رنز کی ناقابل شکست اننگز میں 4چوکے اور 2چھکے لگائے۔ حیدر سعید نے 51رنز پر حریف ٹیم کی واحد وکٹ اپنے نام کی۔ایمپائرز محمد اصغر اور نذیر بٹ جبکہ سید عمران علی آفیشل اسکورر تھے۔دوسرے میچ میں ناظم آباد ینگسٹر نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 40اوورز میں 6وکٹوں پر 240رنز اسکور کئے۔ غازی غوری نے 116رنز کی اننگز کھیلی جو 14چوکوں پرمشتمل تھی۔کاشف خان اورمحمود شاہ نے 20,20رنز کی اننگز میں بالترتیب 3چوکے اور 2چوکے اور ایک چھکا لگایا۔محمد سلیمان نے 22رنز اسکورکئے جس میں 2چھکے شامل تھا۔صادق خان نے 24رنز پر 2کھلاڑیوںکو چلتا کیا۔رینجرز سی سی نے مطلوبہ ہدف 30اوورز میں حاصل کرلیا۔ احمد حسین نے 8چوکے اور 5زوردار چھکوں کے 82رنز اسکور کئے۔ بابر ملک نے 79رنز میں 9چوکے لگائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر 139رنز کی رفاقت قائم کی۔عدیل خان کے 42رنز 5چھکوں اور2چوکوں کی مرہون منت تھے۔حیات اﷲ34رنز میں 5چوکے لگانے میں کامیاب رہے۔ مامون امتیاز اور عمر خان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عمران جاوید اور طاہر رشید ایمپائرز جبکہ سید عمران علی آفیشل اسکورر تھے۔

error: Content is protected !!