فضل میموریل کرکٹ‘ ٹی ایم سی‘ منٹگمری‘ ینگ کواپریٹرز اور فیڈرل فتح سے ہمکنار

کراچی (ریاض احمد) کے سی سی اے زون IIکی زیرنگرانی فضل میموریل نیشنل کلب چمپئن شپ میں مزید 4میچوںکے فیصلے ہوگئے۔ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچوں میں ٹی ایم سی نے ڈھاکہ اسپورٹس کو 78رنز سے شکست دے دی۔ منٹگمری جیم خانہ نے پاک فلیگ کو 12رنز سے ٹھکانے لگایا۔ ینگ کواپریٹر ز کو قذافی جیم خانہ پر 61رنز سے غلبہ حاصل رہا۔فیڈرل اسپورٹس کو نیوکراچی جیم خانہ پر 5وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی۔منٹگمری جیم خانہ کے اوپنر عاقب انور نے 108رنز کی اننگز کھیلی۔ طلحہ ملک اور محمد ساجد کے مابین سنچری شراکت‘ اختر علی اور شاہد اسلم کی نصف سنچریاں کارامد رہیں۔ صبیح احمد، علی حسنکی نصف سنچری رائیگاں۔ سید طیب اور وجیہ فواد کی 4,4وکٹیں۔ٹی ایم سی نے مقررہ 40وورز میں 6وکٹوں پر 242رنز اسکور کئے۔ طلحہ ملک نے 67اور محمد ساجد نے 65رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اصغر خان نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ ڈھاکہ اسپورٹس 30اوورز میں 164رنز 9وکٹوں پر بناسکی۔ عبدالمحمد 38اور شاہد خان نے 33رنز بنائے۔ محمود جمشید اور غٖنفر خان نے 3,3وکٹیں اپنے نام کیں۔منٹگمری جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کی مقررہ 40اوورز میں تمام وکٹوں پر 256رنز جوڑے۔ عاقب انور نے 108رنز کی اننگز میں 11چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ شاہد اسلم نے 55رنز بنائے۔ فیض اﷲ اور فرہاد خالد کو 2,2وکٹ ملے۔پاک فلیگ کی جوابی اننگز 244رنز پر تمام ہوگئی۔ صبیح احمد نے 84رنز میں 10چوکے اور 4چھکے لگائے۔ محمد حسن نے 42رنز اسکور کئے۔سید طیب نے 41رنز پر 4اور سمیر احمدم کو 41رنز پر 2وکٹ ملے۔ینگ کواپریٹرز نے پہلے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 7وکٹوں پر 284رنز اسکور بورڈ پر لگائے۔اختر علی 84رنز میں 9چوکے اور 3چھکے لگاکر نمایاں رہے۔منیب شبیر نے 36رنزاسکور کئے۔ظفر خان نے 3اور علی حسن کو 2وکٹ ملے۔قذافی جیم خانہ کی تمام وکٹیں 223رنز پر گر گئیں۔ علی حسن 55اور جاوید خان 48رنز پر نمایاں رہے۔محمد اﷲ نے 29رنز پر3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔نیوکراچی جیم خانہ نے 33اوورز میں 173رنز پر اپنی ساری وکٹیں گنوادیں۔ ملک یوسف نے 36اور محمد شاہویز نے 23رنز بنائے۔ عمار پاستا نے 23رنز پر 3کھلاڑی آؤٹ کئے۔جہانزیب شہاب نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فیڈرل اسپورٹس نے 5وکٹوں پر 175رنز بنا کر فتح اپنے نام کی۔ مبین علی نے 70رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ جو 9چوکوں اور ایک چھکے سے سجی تھی۔یاسرعلی نے 33اور عمار پاستا نے 23رن بنائے۔ وجیہفواد نے 45رنز پر 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

error: Content is protected !!