فواد عالم کو منتخب نہ کرنے کا فیصلہ درست،،رمیز راجہ

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) رمیز راجہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فواد عالم کو سلیکٹ نہ کرنے کے انضمام الحق کے فیصلے کو درست قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے فواد عالم کے بارے میں تھوڑی مختلف ہے اور میرے خیال میں ان کی تکنیک میں تھوڑا مسئلہ ہے اس وجہ سے انہیں انگلینڈ میں مسئلے مسائل ہوتے۔ رمیز راجہ نے انضمام الحق کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں بھی چیف سلیکٹر ہوتا تو فواد عالم کو اسکواڈ میں منتخب نہ کرتا، رمیز راجہ نے کہا کہ برصغیر کی کنڈیشنز میں فواد عالم زیادہ بہتر بلے باز ہیں مگر بیرون ملک ان کی تکنیک شاید ان کا ساتھ نہ دے سکے، انہوں نے کہا کہ کئی کرکٹرز کو ٹیم کی نمائندگی کا موقع جلد نہیں ملتا لیکن وہ اپنی عمدہ کارکردگی سے ایک عمر کے بعد ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، جس کی بڑی مثالیں مصباح الحق، آسٹریلیا کے سائمن کیٹچ اور مائیکل ہسی ہیں۔ سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے دورہ انگلینڈ کافی مشکل ہو گا کیونکہ ہمارے پاس اوپنرز میں کوئی ہیرا نہیں ہے جسے میں یہ کہہ سکوں کہ اگلے دس سال میں ہمیں ایک بہترین اوپنر مل جائے گا، رمیز راجہ نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں کو انگلینڈ کی کنڈیشنز میں نئی گیند پر ٹھیک ٹھاک مشکلات کا سامنا ہو گا۔  رمیز راجہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فواد عالم کو سلیکٹ نہ کرنے کے انضمام الحق کے فیصلے کو درست قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے فواد عالم کے بارے میں تھوڑی مختلف ہے اور میرے خیال میں ان کی تکنیک میں تھوڑا مسئلہ ہے اس وجہ سے انہیں انگلینڈ میں مسئلے مسائل ہوتے۔ رمیز راجہ نے انضمام الحق کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں بھی چیف سلیکٹر ہوتا تو فواد عالم کو اسکواڈ میں منتخب نہ کرت

error: Content is protected !!