فٹبال دیکھنے یہ ترک دیوانہ آپ کو حیران و پریشان کردیگا


استنبول(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال میچز دیکھنے کا جنون کی حد تک شوق رکھنے والا ترک شہری فٹبال میچ دیکھنے کیلئے کرین پر چڑھ گیا۔ ترک شہری علی پر اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم وہ میچ دیکھنے کے لیے کرین لے آیا اور اس پر چڑھ کر میچ سے محظوظ ہوا۔دنیا بھر میں فٹبال کے دیوانوں کی کمی نہیں جو اپنی پسندیدہ ٹیم کی حمایت میں اکثر پرجوش نظر آتے ہیں لیکن ترک شہری نے اپنی پسندیدہ ٹیم کا میچ دیکھنے کے لیے انوکھا اور اچھوتا طریقہ اپنایا۔فٹبال کے دیوانے علی نامی شخص کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہ ملی تو اُس نے منفرد لیکن خطرناک طریقہ ڈھونڈ نکالا اور کرین کرائے پر لے آیا۔اس سر پھرے شخص نے اسٹیڈیم کے باہر کرین کھڑی کی اور پھر کرین کے اوپر چڑھ کر اپنی پسندیدہ ٹیم کا میچ نا صرف خوب انجوائے کیا بلکہ سپورٹ بھی کی اور ٹیم کی کامیابی کا جشن بھی منایا۔فٹبال کے اس مداح کا کہنا ہے کہ وہ کرائے پر کرین لے کر آیا اور میچ دیکھتا رہا تاہم کھیل کے 75 ویں منٹ میں اسے پولیس نے میچ دیکھنے سے روک دیا۔اس سرپھرے شخص کو کرین پر چڑھ کر میچ دیکھتا ہوا دیکھ کر جہاں بہت سے لوگ حیران ہوئے وہیں کئی لوگوں نے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

error: Content is protected !!