فٹبال عالمی کپ،انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں داخل

روس(سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔فٹبال ورلڈ کپ اپنی رنگینیوں کے ساتھ روس میں جاری ہے جہاں تیسرے اور اہم مرحلے کوارٹر فائنل کے میچز کھیلے جارہے ہیں۔روسی شہر سمارا کے اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل میچ سوئیڈن اور انگلینڈ کے مدمقابل کھیلا گیا۔انگلینڈ کی ٹیم نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور کھیل کے 30 ویں منٹ میں گول کرکے برتری قائم کرلی۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول ہیری میگوئر نے کیا جب کہ دوسرا گول کھیل کے 58 ویں منٹ میں ڈیلے علی نے کیا اور ٹیم کو 2 گول کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ روس اور کروشیا کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔یاد رہے کہ فرانس اور بیلجیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہیں جو کہ 10 جولائی کو مدمقابل ہوں گی۔

error: Content is protected !!