فٹبال فیڈریشن کے انتخابات،تمام کارروائی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن ریٹرننگ آفیسر اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (انسانی حقوق) عامر سلیم رانا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 2018 ء کے سلسلہ میں تمام کاروائی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی آفیشلز ویب سائٹ پر لگانے کی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار لودھی کوہدایت جاری کردی ہے، گذشتہ روز پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ووٹرز ( کانگریس ممبران ) کا اجلاس سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن ریٹرننگ آفیسر اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (انسانی حقوق) عامر سلیم رانا نے کی، اجلاس میں کانگریس کے تمام ممبران نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق الیکشن ریٹرننگ آفیسر اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبر محمد شعیب شاہین کی الیکشن کے سلسلہ میں خدمات اور اقدامات کو سراہا گیا اور نئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن ریٹرننگ آفیسر اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (انسانی حقوق) عامر سلیم رانا کو انتخابات کے سلسلہ سے مکمل تعاون کا یقین دلایا، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن ریٹرننگ آفیسر عامر سلیم رانا نے ہائوس کو بتایا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہونگے اور اس کی تمام اطلاعات پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ویب سائٹ پر لگائی جائے گی، اور اس سلسلہ میں تمام کاروائی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی آفیشلز ویب سائٹ پر لگانے کی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار لودھی کوہدایت جاری کردی ہے۔ اجلاس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 12 دسمبر کو سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہونگے،اجلاس میں پنجاب سے سردار محمد نوید حیدر خان، ملک محمد عامر ڈوگر اور فقیر محمد، خیبر پختونخوا سے سید ظاہر علی شاہ، محمد نعمان اور محمد سلیم، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن سے چوہدری محمد سلیم، پاکستان واپڈا سے محمد رزاق گل، پی آئی اے سے سید بشارت علی، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے محمد آصف اور منصور ، پاکستان آرمی سے میجر سید غیور علی ہمدانی، پاکستان ریفری ایسوسی ایشن سے قاضی آصف اور قومی ویمن چیمپیئن پاکستان آرمی سے مس نیشا اشرف نے شرکت کی۔

error: Content is protected !!