فٹبال چیمپئنز لیگ، لوکس مورا کی ہیٹ ٹرک نے ٹوٹنہم کو آئیکس پر فتح دلا دی

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال چیمپئنز لیگ لکاس مورا کی ہیٹ ٹرک نے ٹوٹنہم کو آئیکس کے خلاف سنسنی خیز فتح دلا دی، مجموعی سکور تین تین ہوا، اوے گولز پر ٹوٹنہم کو فائنل کا ٹکٹ مل گیا۔دنیا کے ہردلعزیز کھیل کا بڑا مقابلہ ہوا، چیمپئنز لیگ کے سیکنڈ لیگ میں ایک صفر کے خسارہ کی شکار ٹوٹنہم کا آئیکس ٹیم سے جوڑ پڑا، آئیکس نے برتری دکھاتے ہوئے پانچ منٹ میں گول داغا، پینتیسویں منٹ میں دوسرا گول کر کے مشکل میں ڈال دیا۔ دوسرے ہاف میں ٹوٹنہم نے کم بیک کیا، لوکس مورا نے گویا گیم ہی بدل دی، پچپن اور پھر انسٹھویں منٹ گیند کو جال میں ڈال کر فیورٹ کھلاڑیوں کو نڈھال کر دیا۔ دو دو کی برابری سے میچ میں فُل سنسنی آ گئی۔مقررہ وقت ختم اور ٹوٹنہم کا مجموعی خسارہ برقرار رہا، انجری ٹائم کے آخری لمحے لوکس مورا نے ہی گول کر کے سب کو حیران کر دیا۔ میچ میں تین دو سے فتح سمیٹی، حریفوں کی سیٹی گم کی اور مجموعی سکور تین تین ہو گیا۔اوے گول اوسط بہتر ہونے پر ٹوٹنہم کو چیمپئنز لیگ کا فائنل کھیلنے کا موقع مل گیا، گراؤنڈ میں جشن کا ماحول بنا دیا۔ اسی ڈرامائی انداز میں میسی اور سوآریز کی ٹیم بارسلونا کو آؤٹ کرنے والی ٹیم لیورپول کا ٹوٹنہم سے ٹائٹل مقابلہ ہو گا۔ چیمپئنز لیگ کا چیمپئن کون بنے گا، یکم جون کو گیارہ سال بعد دو انگلش کلبز کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا۔

error: Content is protected !!