فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنے میں 6 روز باقی

ماسکو( سپورٹس لنک رپورٹ )فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنے میں صرف 6 روز باقی رہ گئے، میگا ایونٹ کیلئے ٹیموں کی میزبان ملک آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سپینش ٹیم نے روس میں ڈیرے ڈال لیے۔ جرمنی کا ایک فٹبال دیوانہ ٹریکٹر پر ہی روس کی جانب نکل پڑا۔دنیائے فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے میں جہاں 6 دن رہ گئے ہیں وہاں میگا ایونٹ کیلئے فٹبال دیوانوں کا جنون اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ دنیا بھر سے ٹیموں کی میزبان ملک آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ یورپی ملک سپین کی ٹیم نے روس میں ڈیرے ڈال لیے جبکہ جرمنی کا ایک فٹبال دیوانہ ٹریکٹر پر ہی روس کی جانب نکل پڑا ہے۔فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے ہو رہا ہے افتتاحی میچ میز بان ملک اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ روسی حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

error: Content is protected !!