فہیم اشرف کا انگلش کاؤنٹی نارتھمپٹن شائر کے ساتھ معاہدہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا انگلش کاؤنٹی نارتھمپٹن شائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔فہیم اشرف انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں کاؤنٹی نارتھمپٹن شائر کی ٹیم میں شامل ہوں گے، آل راؤنڈر پہلا میچ 19جولائی کو ڈرہم کانٹی کے خلاف کھیلیں گے۔کاؤنٹی کے کوچ ڈیوڈ ریپلی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف نارتھپمٹن اسٹیل بیکس کے اسکواڈ میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے،آل راؤنڈر ناصرف ٹی 20 کرکٹ میں بہترین بولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ بڑے اسٹروکس بھی کھیل سکتے ہیں۔دوسری جانب فہیم اشرف نے بھی کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کا شدت سے منتظر ہوں، اسٹیل بیکس کو چیمپئن بنوانے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔

error: Content is protected !!