فیفا ریفری اعجاز حسین کے جوانسال صاحبزادے ایاز حسین انتقال کرگئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) فیفا ریفری اعجاز حسین کے جوانسال صاحبزادے ایاز حسین کا رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا۔مرحوم گذشتہ 6ماہ پہلے ایک حادثہ کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث ان کے دماغ میں شدید چوٹ آئی تھی جس سے وہ پوری طرح صحتیاب نہ ہوسکے اور گذشتہ روز زیادہ طبیعت خراب ہوجانے کے باعث جانبر نہ ہوسکے۔ مرحوم کی تدفین چکرا گوٹھ کے قبرستان میں ہوئی۔  ڈی ایف اے ایسٹ کے گروپ لیڈراور ڈی ایف اے سینٹرل کے صدر سید عثمان شاہ،صدر ،، ڈی ایف اے ایسٹ خالد تنولی، سیکریٹری ایسٹ کیپٹن عبید اﷲ، وسیم راجہ، اجمل خٹک، جمیل اجمیری، محمد عمران، حاجی صدیق، اقرار حسین، رمضان پیر، سلیم عارف، عبدالعزیز، قیوم لاسی، ضمیر الاسلام، صدیق گبول ، سیکریٹری سینٹر ل سلیم پٹنی، نائب صدر محمد شمیم، عبدلکریم، وسیم عالم، سید خورشید شاہ ، یاسر عرفات، محمد قاسم، لالا اورنگزیب، ہارون شیرازی، سید حسن آغا اورلیثررلیگس کے ایریا منیجر ریاض احمدنے فیفا ریفری اعجاز حسین سے ان کے جوانسال صاحبزادے کی ناگہانی موت پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

error: Content is protected !!