فیفا ریفری اور فیفا اسسٹنٹ ریفری کی نامزدگی کے لئے ریفریز فزیکل فٹنس ٹیسٹ 2 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام فیفا ریفری اور فیفا اسسٹنٹ ریفری کی نامزدگی کے لئے ریفریز فزیکل فٹنس ٹیسٹ 2 اکتوبر کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہوگا اور ریفریز کا ٹیسٹ قاضی محمد آصف لیں گے، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) مجاہد اللہ خان ترین کے مطابق ٹیسٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ریفریز فزیکل فٹنس ٹیسٹ میں فیفا ریفری کے لئے 25 سال سے 38 سال تک اور اسسٹنٹ فیفا ریفری کے لئے 23 سال سے 38 سال تک کی عمر مقرر کرنے علاوہ پی پی ایل، پی ایف ایف ایل اور چیلنج کپ میں 100 سے 200 میچوں میں شاندار ریفریز کے فرائض انجام دینے والے ملک بھر سے ریفریز حصہ لے سکتے ہیں اور اس سلسلہ میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز اور اداروں کوہدایات جاری کر دی ہیں، ریفریز کا ٹیسٹ قاضی محمد آصف لیں گے۔ انہوں نےکہا کہ ٹیسٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ریفریز اپنے اپنے کوائف 30 ستمبر تک بھیجوا سکتے ہیں اور ٹیسٹ پاس کرنے والے ریفریز کے نام 2020 کے لئے انٹرنیشنل فیفا ریفریز اور فیفا اسسٹنٹ ریفریز کے لئے فیفا کو بھیجوائے جائیں گے

error: Content is protected !!