فیفا فیفاکی گردان کرنے والے آج اسکے فیصلے سے انحراف کررہے ہیں،سلیم عارف

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) 16سال سے قابض مافیا چند روز پہلے تک یہ گردان کرتی آرہی تھی کہ اشفاق شاہ گروپ فیفا کے فیصلے کو کبھی نہیں مانے گی لیکن جب فیصل صالح حیات کے مارچ 2020تک عہدہ صدارت کے فیصلے سے فیفا نے دست برداری کا اعلان کیا تو انہیں یقین نہیں آیا اور مکمل خاموشی طاری ہوگئی۔ لیکن گذشتہ روز انڈر16اورانڈر 19کی ٹیموں کی تشکیل کیلئے پورے ملک میں ٹرائیلز کا اعلان کردیا گیا کہ منتخب ٹیمیں انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کریں گی۔نیشنل فٹبالرسلیم عارف کا کہنا تھا کہ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ جب فیفا پاکستان کی باڈی کو معطل کرچکی ہے توقومی ٹیموں کی تشکیل کا اختیار انہیں کس نے دیا اور ٹیموںکی تشکیل کے بعد کیا فیفا انہیں تسلیم کرے گی کیونکہ قومی ٹیموں کی تشکیل کیلئے فیفا نے کسی کو ہدایت ہی جاری نہیں کی۔ فیصل گروپ کی جانب سے کرنل لودھی ، سیکریٹری فیڈریشن کو بحیثیت کیئر ٹیکر بنانے کے پروپیگنڈے پر فیفاترجمان نے مکمل تردید کرتے ہوئے کہا کہ نارملائزیشن کمیٹی جس کا انتخاب انٹرویواور سخت اسکروٹنی کے بعد کیا جائے گا ۔پی ایف ایف کے ڈے ٹو ڈے معاملات سمیت کلب اسکروٹنی و رجسٹریشن و دیگر معاملات دیکھے گی۔ کرنل (ر) لودھی نہ نارملائزیشن کمیٹی کے رکن ہونگے اور نہ ہی ان کا فیڈریشن کے امور کی انجام دہی سے کوئی تعلق ہوگا۔پی ایف ایف زرائع کے مطابق فیصل گروپ نوجوان کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل ایونٹ میں شرکت کرنے کا جھانسہ دے کر ان کے سنہرے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کررہا ہے ۔ ان کی اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ آئندہ دنوں میں ہونے والے اجلاس میں غیر قانونی سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا۔ بعدازاں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف متوازی ایسوسی ایشن کو سپورٹ کرنے یا ان کے ایونٹ میں حصہ لینے پر انہیں توہین عدالت کا مرتکب قرار اور قانونی نوٹس ان کے محکموں اور رہائشی پتہ پر ارسال کیا جائے گا تاکہ دیگر کوچز، کھلاڑی اور سہولت کار اس غیر قانونی عمل سے دور رہیں۔غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کوچز، کھلاڑی اور سہولت کار آئندہ ہونے والے الیکشن میں بھی بحیثیت امیدوار حصہ لینے کیلئے نااہل قرار پائیں گے۔

error: Content is protected !!