فیفا ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا اور یوراگوئے کے اسکواڈ کا اعلان

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ) رواں ماہ ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا اور یوراگوئے نے اپنے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں آسٹریلیا نے ٹم کاہل کو چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے روس میں ہو گا جہاں آسٹریلیا کو گروپ سی میں فرانس، ڈنمارک اور پیرو کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 16 جون کو فرانس کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔عالمی کے لیے آسٹریلیا کے اعلان کردہ اسکواڈ میں بریڈ جونز، میٹ ریان، ڈینی ویووک، عزیز بائچ، میلوس، میتھیو جورمن، جیمز مریڈتھ، جوش رسڈن، ٹرینٹ سینس بیوری، جیکسن ایرون، مائل جیڈینک، روبی کروز، ماسیمو لونگو، مارک ملیگن، ایرون موئے، ٹام روجک، ٹم کاہل، ڈینل ارزانی، ٹومی جیورک، میتھیو لیکی، اینڈریو نابوٹ، دمتری پیٹراٹوس اور جیمی میک لارین شامل ہیں۔یوراگوئے نے بھی ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا 2014 میں برازیل میں منعقدہ ورلڈ کپ کھیلنے والے 11 کھلاڑی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔گیسٹن ریمیرز ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق فل بیک گوئلرمو واریلا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔اعلان کردہ اسکواڈ مارٹن کمپانا، فرنینڈو مسلیرا، مارٹن سلوا، مارٹن کاسریز، سیبسٹیان کوٹس، جوز ماریا، ڈائیگو گوڈن، میکسی میلیانو، گیسٹن سلوا، گوئلرمو جیورگن، روڈریگو، ڈائیگو، ناہیتن نندیز، کرسٹین روڈریگائز، کارلوس سانچز، لیوکاس ٹوریرا، متھیاس ویسینو، جوناتھن، ایڈنسن کوانی، میکسی میلیانو گومز، لوئس سواریز اور کرسٹین اسٹونی پر مشتمل ہے۔یوروگوئے کو گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب اور مصر کا چیلنج درپیش ہو گا۔

error: Content is protected !!