فیفا ویمنز ورلڈ کپ،آسڑیلیا نے برزایل کو پچھاڑ دیا،جاپان اور چین کی بھی کامیابیاں

پیرس (سپورٹس لنک رپورٹ)فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برازیل کو3-2 کی شکست دیدی۔ برازیل نے ابتدائی دو گول کرکے برتری حاصل کی لیکن اس کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی میچ پر چھائی رہیں۔جاپان نے اسکاٹ لینڈ اور چین نے سائوتھ افریقا کو زیر کیا۔فرانس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گروپ سی میں آسٹریلیا اور برازیل کے درمیان عمدہ مقابلہ رہا۔ برازیل کی مارٹا نے 27ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی اور 38 ویں منٹ میں کرسٹیانے نے دوسرا گول کرکے ٹیم کی برتری2-0 کی۔پہلے ہاف کے اختتام سے قبل انجری ٹائم میں آسٹریلوی کھلاڑی کیٹلن نے گول کرکے مقابلہ2-1 کیا۔دوسرے ہاف میں آسٹریلوی کھلاڑی لوگازو نے دوسرا گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کیا اور 66 ویں منٹ میں برازیلین مونیکا کے اون گول کی بدولت آسٹریلیا نے 3-2 کی فتح اپنے نام کی۔گروپ ڈی میں جاپان نے اسکاٹ لینڈ کو 2-1 سے جبکہ گروپ بی میں چین نے جنوبی افریقا کو 1-0 سے ہرایا۔

error: Content is protected !!