فیڈرر پانچویں بار لوریس ایوارڈحاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)20بار ٹینس گرینڈسلم چیمپیئن سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پانچویں باراسپورٹس مین آف دی ایئر کا لوریس ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

rogar_l01

2017میں آسٹریلیا اوپن اور ومبلڈن جیسے معتبر ٹائٹل جیتنے والے36سالہ راجر نے پانچویں بار یہ اعزاز حاصل کر کے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر کے ریکارڈ قائم کردیاہے۔

rogar_l03

سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ اسپورٹس مین آف دی ایئر کا لوریس ایوارڈ اپنے نام کرکے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا۔

rogar_l02

گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران یہ ایوارڈ سابق کھلاڑی بورس بیکر نے عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو دیا۔اس سے قبل یہ ایوارڈ یوسین بولٹ بھی چار مرتبہ جیت چکے تھے ۔اس کے علاوہ اسپورٹس وومن آف دی ائر سرینا ولیئمز قرار پائیں۔

 

 

error: Content is protected !!