فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے کل سے شروع ہونگے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپیئن شپ کل پیر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی، فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضی چیمہ نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چیمپیئن شپ میں فیڈرل بورڈ کے ساتھ منسلک 27 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، چیمپیئن شپ کے پہلے روز چار میچ کھیلے جائیں گے، الیون سٹار گرائونڈ میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف- 8/4 کا مقابلہ عسکریہ کالج راولپنڈی سے جبکہ فوجی فاؤنڈیشن کا مقابلہ علی ٹرسٹ کھانہ سے ہوگا، پنجاب سٹار گرائونڈ میں آئی ایس ایس سی ایچ الیون فور کا مقابلہ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایچ نائن سے ہوگا جبکہ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف الیون تھری اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایچ ایٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 11 دسمبر کو جبکہ تیسری پوزیشن اورفائنل میچ 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!