فیڈریشنز اور کھیلوں میں مالی کرپشن،نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد(نواز گوہر)ذرائع سے معلوم ہوا کہ نیب نے اعلیٰ حکام کی ہدایات پر پاکستان سپورٹس بورڈ ، صوبائی سپورٹس بورڈز اور سپورٹس فیڈریشنز کے عہدیداراں سے کھیلوں میں مالی اور دیگر کرپشنز کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا دیگر فیڈریشن سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔ ملک میں کھیلوں کے گرتے ہوےَ معیار ، سپورٹس فیڈریشنز میں مالی کرپشن ، ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اسپانسرز اداروں کو مالیاتی ٹیکہ لگانے والی فیڈریشنز اور جعلی ایسوسی ایشن کے خلاف شکایات پر نیب نے تفتیش شروع کردی ہے۔ جسے عوامی حلقوں میں بےحد سراہا جارہا ہے۔ واضع رہے کہ حال ہی میں پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد کے زیرسایہ ایک غیرمستند الایئیڈ بیڈمنٹن اکیڈمی نے معذور کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ میں مختلف اسپانسرز اداروں سے ۳۰ لاکھ روپے بٹور لیے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ پر سرکاری خزانے میں ۱۰ لاکھ واپس جمع کرادیے گےَ۔ اسکے علاوہ پی ایس بی کا ا اکاؤنٹ آفس رات ۱۰ بجے کے بعد کھلنے اور اکاؤنٹ میں خفیہ طور پر بےوقت درستگی کرنے کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا۔ اس ضمن میں پی ایس بی کے اعلی افسران اور ایک دپٹی ڈی جی کے بیٹے کا خلاف بھی کاروائی شروع کی جارہی ہے۔

error: Content is protected !!