فیڈریشن کپ ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی آئندہ سال برطانیہ اورپولینڈ مشترکہ طور پر کرینگے

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)برطانیہ آئندہ سال ہونے والے فیڈریشن کپ ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی کریگا، چھبیس سالوں میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ فیڈریشن کپ ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی انگلینڈ کریگا، برطانیہ اور پولینڈ مشترکہ طورپر یورپ افریقہ زون کے مقابلے کے میزبان ہونگے، فیڈریشن کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے مقابلے چھ تا نو فروری 2019 تک باتھ یونیورسٹی کورٹس پر منعقد ہونگے، برطانیہ سمیت آٹھ ممالک کی ٹیمیں فیڈریشن کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگی، یہاں سے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ورلڈ گروپ پلے آف کیلئے کوالیفائی کریگی جو آئندہ سال اپریل میں منعقد ہونگے، برطانیہ کی ٹیم گزشتہ سال سالوں میں چار بارورلڈ گروپ پلے آف مقابلے کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم سات کی سات مرتبہ اسے ورلڈ گروپ پلے آف میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

error: Content is protected !!