قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کے چھٹے مرحلے میں آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کے چھٹے مرحلے میں کے آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ گذشتہ روز گروپ اے میں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور وائٹس نے فاٹا نے 4 وکٹوں سے ہرا دیا، اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حبیب بنک نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کو دو رنز سے شکست دی،ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے پشاور کو 115 رنز سے ہرا دیا۔ کے آر ایل گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں نیشنل بنک نے کے آر ایل کو 6 وکٹوں سے شکست دی، گروپ بی میں قدافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی نے لاہور بلیو کو 29 رنز سے شکست دی۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی نے زرعی ترقیاتی بینک کو 95 رنز سے شکست دی ملتان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان نے کراچی وائٹس کو 3 رنز سے ہرا دیا مرغزار گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان واپڈا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 11 رنز سے شکست دی۔

error: Content is protected !!