قائداعظم گیمز:پنجاب دستے کے میڈلز کی تعداد 138ہوگئی

اسلام آباد: دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کے چوتھے روز بھی سپورٹس بورڈ پنجاب کے کھلاڑی چھائے رہے، شام 5بجے تک کے نتائج کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب نے مختلف گیمز میں مزید47میڈلز جیت لئے ہیں جن میں 24گولڈ، 13سلور اور 10براؤنز میڈلز شامل ہیں، اس طرح مجموعی طور پر سپورٹس بورڈ پنجاب دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017میں138میڈلز جیت چکا ہے،

جن میں سونے کے 74،چاندی کے 40اور کانسی کے 24میڈلز شامل ہیں، گزشتہ روز ہونیوالے مقابلوں کے نتائج کے مطابق پنجاب کی کبڈی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں خیبر پختونخوا کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا، بیس بال کے مقابلے میں بھی پنجاب کی ٹیم چھائی رہی اور گولڈ میڈل جیتا، ہاکی گرلز کی ٹیم نے بھی گولڈ میڈل حاصل کرلیا،باکسنگ میں4گولڈ،2 سلوراور3 براؤنز میڈلز جیت لئے، سنوکر کی ٹیم نے 2گولڈ میڈلز اور ایک سلور کا تمغہ جیتا، ویٹ لفٹنگ میں بھی پنجاب کے حصہ میں 3گولڈ میڈلز آئے،پنجاب کی ٹیبل ٹینس کی بوائز اور گرلز کی ٹیموں نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5گولڈ میڈل جیتے، جبکہ بوائز کی ٹیم نے ایک سلو راور ایک براؤنز جبکہ گرلز نے ایک سلور 2براؤنز میڈل بھی جیتے،

نیٹ بال میں بھی بوائز اور گرلز نے 2سلور میڈلز جبکہ اتھلیٹکس میں گرلز نے 4 گولڈ، ایک سلور، ایک براؤنزجبکہ بوائز نے 2گولڈ میڈلز جیتے۔ ٹینس میں بوائز نے 2گولڈ، 2برانز، اور گرلز نے 2 سلور کے میڈلز جیتے، فٹ بال میں گرلزنے گولڈ اور بوائز نے سلور کا میڈل جیتا، والی بال میںسپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم نے خیبرپختوانخوا کو ہراکر گولڈ میڈل حاصل کر لیا ۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا دستہ قائداعظم گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے، کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے ہیں اور کامیابیاں سمیٹی ہیں، پنجاب اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھرفاتح بن کر رہے گا، کامیاب کھلاڑیوں کو مزید تربیت دیکر عالمی مقابلوں کیلئے تیار کریںگے۔

 

error: Content is protected !!