قائداعظم گیمز 2017کا رنگارنگ میلہ سج گیا

دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017کا رنگارنگ میلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سج گیا ، گیمز کا افتتاح مسلم لیگ ن کے چیئرمین وسینیٹ میں قائدایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کیا ،اس موقع پر وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ اور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹرنوازگنجیرا بھی موجود تھے ۔ گیمز میں شریک ایتھلیٹس کے مارچ پاسٹ کے دوران روایتی گانوں پر خوب رقص کیا گیا ،بچوں نے مارشل آرٹس کے جوہر دکھا کر داد سمیٹی

جبکہ نامور گلوکارملک علی ملکو اور صنم ماروی نے زبردست پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔تقریب میں ٹارچ ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں نادیہ خان،مقصود،زرینہ،احمد علی اور شہباز احمد سینئر سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پرمہمان خصوصی سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کا انعقاد ایک اہم قدم ہے جس سے کھلاڑیوں کو بین الاقومی سطح پر آگے جانے کے مواقع ملیں گے

افوا ج پاکستان اور موجودہ حکومت کی کاوشوں سے امن و امان میں تیزی سے بہتری آئی اور میدان بھی پھر سے آباد ہو نا شروع ہو رہے ہیں۔گزشتہ روز ہونیوالے مقابلوں میں ویمنز نیٹ بال میں پنجاب اور سندھ جبکہ مردوں کے مقابلوں میں بلوچستان ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں نے اپنے ، اپنے میچز جیت لئے، ویمنز فٹ بال میں فاٹا اور آزادجموں وکشمیر کی ٹیموں کے درمیان میچ نہ ہوسکا

جبکہ مینز فٹ بال میں اسلام آباد نے گلگت بلتستان کو 3-1 سے ہرا دیا۔ سکواش ایونٹ میں ذیشان زیب، قمر اسلام ، زین رحمان ، سمیع اللہ،عادل فقیر اور حمزہ امتیاز نے کامیابی حاصل کی ، ویمنز مقابلوں میں طیبہ عباس اورکبری ٰنے اپنے میچز جیت لئے۔

error: Content is protected !!