قائد اعظم ٹرافی، نامناسب زبان کا استعمال کرنے پرجنید خان کوجرمانہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ کے میچ میں خیبرپختونخواکرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنیدخان پر نامناسب زبان کا استعمال کرنے پر میچ فیس کا 04فیصدجرمانہ عائد کردیاگیاہے۔ جنیدخان کو بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں بلوچستان کے خلاف میچ میں کھلاڑی،اسپورٹ اسٹاف، امپائر یامیچ ریفری کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال سے متعلق لیول1جرم کا مرتکب پایاگیاہے۔بدھ کے روزپیش آنے والے واقعہ میں خیبرپختونخواکرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنیدخان کو امپائرز شمیم انصاری کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کرتے ہوئے دیکھاگیا۔ آنفیلڈامپائرز شمیم انصاری اور غفار کاظمی نے جنیدخان کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.6کیخلاف ورزیکرنے پر چارج کیا۔جنید خان کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد اسلم نے خیبرپختونخواکرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر پر میچ فیس کا 04فیصدجرمانہ عائد کردیاگیا۔قائداعظم ٹرافیکے پانچویںراؤنڈ کے میچمیںسنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیمنے مقررہ وقت سے0اوورز کم کیے۔ قوانینکے مطابق سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیمپر 04ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

error: Content is protected !!